سنجے دت کو جیل جانے کے لیے ملنے والی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع

1993 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عدالت نے سنجے دت کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔


ویب ڈیسک April 17, 2013
1993 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عدالت نے سنجے دت کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ فوٹو: آئی اے این ایس

NEW DEHLI:

بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو گرفتاری پیش کرنے کےلئے دی گئی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سنجو بابا کی آخر کار سن لی اور ان کے سر پر لٹکنے والی جیل کی قید کی سزا کچھ عرصے کے لیے ٹل گئی ہے، سپریم کورٹ نے انکو خود کو قانون کے حوالے کرنے کے لیے مزید چار ہفتوں کی مہلت دے دی ہے، گزشتہ روز اداکار سنجے دت نے اپنی زیر تکمیل فلموں کی عکسبندی مکمل کرانے کےلئے عدالت سے 6 ماہ کا وقت مانگا تھا۔


واضح رہے کہ 1993 کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عدالت نے سنجے دت کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم آج کل وہ پوری طرح سے اپنی فلمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ہر ہدایتکار کی کوشش ہے کہ سنجے جیل جانے سے پہلے ان کی فلم نمٹا دیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں