مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گےنجم سیٹھی

200 ٹینٹ اور چاول کی ایک ہزار بوریوں پر مشتمل ٹرک بلوچستان روانہ کر دیئے ہیں،نجم سیٹھی


ویب ڈیسک April 17, 2013
200 ٹینٹ اور چاول کی ایک ہزار بوریوں پر مشتمل ٹرک بلوچستان روانہ کر دیئے ہیں،نجم سیٹھی فوٹو: فائل

نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ بلوچ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پنجاب حکومت نے بلوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں امدادی اشیاء بھجوانے کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں امدادی اشیاء کے ٹرک بھجوائے جائیں گے جبکہ 200 ٹینٹ اور چاول کی ایک ہزار بوریوں پر مشتمل ٹرک بلوچستان روانہ کر دیئے ہیں، خوراک کے ایک ہزار خصوصی پیکٹ آج شام بلوچستان بھجوائے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی خصوصی ٹیم بھی بلوچستان کے متاثرہ علاقے میں جائے گی، بلوچ بھائیوں کی دل کھول کر امداد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں