بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری

زلزلے کا مرکز جنوبی ایران تھا اور گہرائی 83 کلومیٹر تھی.

زلزلے کا مرکز جنوبی ایران تھا اور گہرائی 83 کلومیٹر تھی. فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔

آج صبح دوبارہ ماشکیل اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز جنوبی ایران تھا اور گہرائی 83 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کی شدت 6 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔


واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان، بھارت سمیت خلیجی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں ماشکیل میں مکانات گرنے سے3 بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ ایران میں 57 افراد جاں بحق اور لاتعداد زخمی ہوگئے۔

ماشکیل میں فرنٹیئر کور اور پی ڈی ایم اے کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج کے چا ر ہیلی کاپٹروں کے ذریعےمتاثرین کو کمبل، ادویات اور خوراک فراہم کی جارہی ہے، میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل اسٹاف کے دو درجن ارکان بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story