اٹک میں بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق 13 زخمی
دھماکے سے قبل حملہ آور نے بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین زخمی ہوگئے، آر پی او راولپنڈی
بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 13 شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپرس نیوز کے مطابق اٹک میں بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد ڈی پی او اٹک اور آرپی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ جائے حادثہ پہنچے اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور زخمی افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
آرپی او راولپنڈی نے واقعے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حساس ادارے کے ملازم چھٹی کرکے گھروں کو جارہے تھے، بس سپیڈ بریکر عبور کرنے کے لئے آہستہ ہوئی تو حملہ آور کی طرف سے فائرنگ شروع کردی گئی اور بس میں سوار ملازمین کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے، حملہ آور کی جانب سے فائرنگ رکتے ہی ڈرائیور نے بس سے اتر کو فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم حملہ آور نے بارودی مواد کے ذریعے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور ایک راہگیر شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔