تھیلسیمیا کا شکارجتندرا ارجن وار کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا

بھارتی شہری کو انسانی ہمدری کی بنیادوں پر رہا کیا گیا۔


آصف محمود May 03, 2018
بھارتی شہری کو انسانی ہمدری کی بنیادوں پر رہا کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

تھیلسیمیا کا شکار 22 سالہ بھارتی شہری جتندرا ارجن وار کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجستھان کے علاقے سے بارڈرکراس کرکے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے برگھت کے رہائشی جیتندر ارجن وارا کو لاہور کے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پاکستان خیرسگالی کے طور پر 20 سالہ جتیندرا کو بھارت کے حوالے کرے گا

جتیندرارجنور کو حیدرآباد کی سنٹرل جیل میں رکھا گیا جہاں اسے ایک سال کی سزاسنائی گئی تھی جب کہ پاکستانی حکام نے جتیندرارجنور کی شہریت کی تصدیق کے لئے بھارت کو خطوط لکھے لیکن بھارت نے اسے اپنا شہری تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا بعد ازاں بھارت کی جناب سے تصدیق کے بعد اسے انسانی ہمدردی کے بنیادوں پر رہا کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں