کراچی میں رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں متعدد افراد گرفتاراسلحہ برآمد

گرفتارملزمان زمان ٹاؤن اور ابراہیم حیدری کے تاجروں سے بھتہ وصول کرتے تھے،ایس ایس پی ایس آئی یوفاروق اعوان


ویب ڈیسک April 17, 2013
کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکرچھوٹے بڑے بیس مختلف اقسام کے ہتھیار برآمدکرلیے گئے ہیں،ترجمان رینجرز فوٹو : روزنامہ ایکسپریس

شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں ، جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزنے جہاں آباد میں مشتبہ مقامات کا محاصر ہ کرکے کارروائی کی ، جس میں 500 اہلکار وں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں،3گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آمدروفت معطل کردی گئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرچھوٹے بڑے 20مختلف اقسام کے ہتھیار برآمدکرلیے گئے ۔

دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پرچینیسر گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی ، اس دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ جیکسن کے علاقے میں بھی کارروائی کے دوارن 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یوفاروق اعوان کے مطابق ملزمان زمان ٹاؤن اور ابراہیم حیدری کے تاجروں سے بھتہ وصول کرتے تھے، گڈاپ میں بھی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش صدیق ابڑو کو گرفتار اوراس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل اور 20 کلو چرس برآمد کرلی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |