لاہور میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے پہلا نیوٹریشن کلینک قائم

پنجاب میں 50 فی صد سے زائد افراد مختلف غذائی اجزا کی کمی کا شکار ہیں، سروے


آصف محمود May 03, 2018
پنجاب میں 50 فی صد سے زائد افراد مختلف غذائی اجزا کی کمی کا شکار ہیں، سروے - فوٹو: ایکسپریس

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی رہنمائی کے لیے پہلا نیوٹریشن کلینک قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں عوام کو غذائیت کی معلومات دینے کے لیے پہلے نیوٹریشن کلینک کا افتتاح کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہور میں نیوٹریشن کلینک قائم کیا گیا جب کہ دوسرے مرحلے میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوراٹرز میں کلینک قائم کیے جائیں گے اور آخری مرحلے میں پنجاب بھر میں ضلع کی سطح پر کلینک بنائے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں نیوٹریشن کلینکس کا نیٹ ورک 14 اگست 2018 تک مکمل کر دیا جائے گا جب کہ ان کلینکس میں غذائی ماہرین عوام کو کھانے پینے سے متعلق مشورہ فراہم کریں گے۔غذائی ماہرین کلینک کے علاوہ ٹیلی فون پر بھی عوام کی رہنمائی کریں گے۔

قومی نیوٹریشن سروے کے مطابق پنجاب میں 50 فی صد سے زائد افراد مختلف غذائی اجزا کی کمی کا شکار ہیں، غذائی اجزاء کی کمی ایک بڑی وجہ غذائیت کے حوالے سے معلومات نہ ہونا ہے۔ نیوٹریشن کلینک مہنگے ہونے کے باعث عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ان نیوٹریشن کلینک میں صرف 232 روپے فیس میں مکمل مشورہ فراہم کیا جائے گا، صحت مند غذا کے کلچر کو فروغ دے کر ہی غذائی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں