اے این پی کی قیادت سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم نہیں دیا تھا چیف الیکشن کمشنر

دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں خوشحالی اور امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں،چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک April 17, 2013
دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں خوشحالی اور امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں،چیف الیکشن کمشنر فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے سیکیورٹی واپس لینے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے منگل کو پشاور ، بلوچستا ن اور اس سے قبل حیدرآباد میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں خوشحالی اور امن کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

فخرالدین جی ابراہیم کاکہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، وہ ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے سکیورٹی واپس لینے کا کوئی حکم نہیں دیا بلکہ وہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے وفاقی اور صوبائی نگران حکومتوں سے امیدواروں کے لئے فول پروف سکیورٹی کے مطالبے کے مکمل حمایت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |