آئندہ انتخابات 90 نہیں 60 دن میں ہوں گے وزیراعظم

نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جنرل کا کوئی آپشن نہیں آیا، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 03, 2018
الیکشن 90 نہیں بلکہ 60 دن میں ہوں گے، وزیراعظم - فوٹو: فائل

DHAKA, BANGLADESH: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف اور وقت پر ہوں گے جب کہ الیکشن 90 نہیں بلکہ 60 دن میں ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے اور الیکشن 90 دن میں نہیں بلکہ 60 دن میں اور اپنے وقت پر ہوں گے جب کہ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جنرل کا کوئی آپشن نہیں آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنادیا ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے کہ خود ہی نگران وزیراعظم پراتفاق رائے کرلیں اور وہ جو نام دیں گے وہ ہمیں منظور ہے اور اگر صحافی کوئی 3 نام دے دیں ہم ان پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے صحافیوں پہ تشدد کی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اور آیندہ بھی رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں