چارسدہ اے این پی کے امیدوار کے حجرے میں دھماکا

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


ویب ڈیسک April 17, 2013
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔فوٹو فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فاروق خان کے حجرے میں دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فاروق خان کے حجرے کے باہرنصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پشاور میں یکہ توت کے علاقے منڈا بیری میں اے این پی کے جلسے کے قریب دھماکے کے نیتجے میں غلام احمد بلور زخمی جبکہ ایس ایچ او عابد کوتوالی سمیت 16 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |