بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کی عبوری ضمانت منظور

عبوری ضمانت کی منظوری کے بعد پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ بھی معطل ہوگئے ہیں.


ویب ڈیسک April 17, 2013
5،5 لاکھ روپے کے 2 ذاتی مچلکوں کے عوض پرویز مشرف کی عبوری ضمانت منظورکرلی. فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے بینظیربھٹو قتل کیس میں 24 اپریل تک سابق صدر پرویز مشرف کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس عبدالسمیع خان کے سامنے پیش ہوئے جنہوں نے 5،5 لاکھ روپے کے 2 ذاتی مچلکوں کے عوض ان کی 24 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے کیس کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج اور تفتیشی افسر کو بھی تمام متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

اس سے قبل سابق صدر کے وکیل نے عدالت میں ان کی غیر موجودگی میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے حکم دیا گیا تھا کہ عبوری ضمانت کے لئے پرویز مشرف خود پیش ہوں ، جس پر وہ سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ عبوری ضمانت کی منظوری کے بعد پرویز مشرف کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ بھی معطل ہوگئے ہیں اور اب وہ اشتہاری بھی نہیں رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں