لاپتہ درجنوں افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات تیز کرنے کا حکم

اپنے پیاروں کو تلاش کرتے کرتے تھک گئے ہیں، کچھ بتایا نہیں جارہا ہے کہ انھیں کہاں رکھا گیا ہے، اہلخانہ

ہاتھ کے غلط آپریشن سے متعلق درخواست پرپی ایم اے،پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن ودیگر کونوٹس۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:
ہائی کورٹ نے درجنوں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیدیا۔

بینچ کے روبرو درجنوں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی، کمرہ عدالت لاپتہ افراد کے بوڑھے اہل خانہ سے بھر گیا۔ دائر درخواستوں میں کہا گیا کہ شہری محمد علی، نعیم اور عارف کو 2013 میں قانون نافذ کرنے والوں نے حراست میں لیا ، لاپتہ شہریوں کو پی آئی بی کالونی سے اغوا کیا ، محمد علی میرے بہنوئی ہیں،اپنے پیاروں کو تلاش کرتے کرتے تھک گئے ہیں، کچھ بتایا نہیں جارہاہے کہ کہاں رکھا گیا ہے، عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے پولیس حکام سے مکالمے میں کہا کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ یہاں موجود ہیں آپ کو ان کی تکالیف کا کچھ احساس ہے، عدالت نے پولیس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردیں۔

ہائی کورٹ نے ہاتھ کے غلط آپریشن سے متعلق درخواست پر سیکریٹری صحت ، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، صدر پاکستان آرتھو پیڈک ایسوسی ایشن ودیگر کو نوٹس جاری کردیے،بینچ کے روبرو غلط آپریشن کے ذریعے ہاتھ معذور کردینے سے متعلق شہری انیس کریم کی ڈاکٹر فاروق سنکا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔


درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈاکڑ فاروق سنکا بغیر اتھارٹی کریم آباد پر اوسی ٹی کے نام پر کلینک چلا رہا ہے، میرے موکل نے کہنی کا آپریشن کرایا،جو غلط آپریشن سے بازو سے معذور ہوگیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے خود ایسے کلینک سے آپریشن کراکر اپنی زندگی داؤ پر لگائی، پی ایم ڈی سی بتائے کہ کیا کلینک ڈاکٹر کو لائسنس جاری کیا، عدالت نے سیکریٹری صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، صدر پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن ودیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

ہائی کورٹ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن سے متعلق چیئرمین نیب سے 3 ہفتوں میں پلی بارگین کی درخواست پر جواب طلب کرلیا ،بینچ کے روبرو سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں بڑے پیمانے پرکرپشن سے متعلق سماعت ہوئی، سابق سیکریٹری لیبر ناصر حیات ، علی شیر میرانی ، زبیر موتی والا و دیگر پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر نیب نے موقف اختیار کیا کہ 3 ملزمان نے نیب میں پلی بارگین کی درخواست دے دی ، پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی ،پلی بارگین پرچیئرمین نیب کے جواب کا انتظار ہے، عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست پر جواب جمع کرنے کیلیے مہلت دے دی ، عدالت نے چیئرمین نیب سے 3 ہفتوں میں پلی بارگین کی درخواست پر جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے مزید سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی، نیب کے مطابق ملزمان نے گڈاپ ٹاؤن میں سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی 28 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا گیا،ملزمان نے قومی خزانے کو کرپشن کرکے 34 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔
Load Next Story