سونے کی سہ ماہی طلب10 سال کی کم ترین سطح تک گرگئی ورلڈ گولڈ کونسل

امریکی معیشت کے حوالے سے ملے جلے اشارے ملے اور سونے کی قیمت کی کوئی واضح سمت نہیں ہے، جان مولیگان

امریکی معیشت کے حوالے سے ملے جلے اشارے ملے اور سونے کی قیمت کی کوئی واضح سمت نہیں ہے، جان مولیگان۔ فوٹو: فائل

سونے کی سہ ماہی طلب 10سال کی کم ترین سطح تک گر گئی۔

ورلڈ گولڈ کونسل (ڈبلیوجی سی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سونے کی عالمی سطح پرپہلی سہ ماہی طلب 10سال کی کم ترین سطح تک گر گئی جس کی وجہ قیمتوں میں کم اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاری طلب میں کمی ہے۔


ڈبلیو جی سی نے کہاکہ رواں سال جنوری سے مارچ کی سہ ماہی میں سونے کی طلب 7 فیصد کمی سے 974 ٹن رہی جو 2008 کے بعد پہلی سہ ماہی کی کمزور ترین ڈیمانڈ ہے، 2017 کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی طلب 1047 ٹن رہی تھی۔ کونسل کا کہنا تھا کہ طلب میں کمی کی بڑی وجہ سونے کی قیمتوں میں محدود اضافے کی وجہ سے انویسٹمنٹ ڈیمانڈ کا گرنا تھی۔

ڈبلیوجی سی کے ترجمان جان مولیگان نے کہاکہ امریکی معیشت کے حوالے سے ملے جلے اشارے ملے اور سونے کی قیمت کی کوئی واضح سمت نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں انویسٹمنٹ ڈیمانڈ 33 فیصد گھٹ کر 287 ٹن تک محدود ہوگئی جبکہ جیولری کی ڈیمانڈ488 ٹن پر برقرار رہی، چینی جیولری ڈیمانڈ میں اضافے سے بھارتی کمزور طلب کا ازالہ ہوگیا، پہلی سہ ماہی میں سونے کی قیمت 2.5 فیصد کے اضافے سے 1341.24 ڈالر فی اونس رہی۔
Load Next Story