خاندان کو کچھ ہوا تو مقدمہ صدر آرمی چیف چیف جسٹس کیخلاف درج کرائینگے غلام بلور

ہم مسلمان اور پختون ہیں، میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں، غلام بلور


ویب ڈیسک April 17, 2013
دہشت گردوں کا اسلام مجھے قتل کرنے سے نافذ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، غلام احمد بلور۔ فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلورنے کہا ہے کہ اگر اب ان کے خاندان یا پارٹی کارکنوں کو کچھ ہوا تو ایف آئی آر صدر پاکستان،آرمی چیف، چیف جسٹس، الیکشن کمیشن اور ان لوگوں کے خلاف کٹوائیں گے جو صورتحال پر خاموش ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے ہر دور میں قربانیاں دیں ہیں اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم پاکستان کی سالمیت، بقا اور امن کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم مسلمان اور پختون ہیں، میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں، عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

غلام بلور نے کہا کہ وہ دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے اگر ان کا اسلام انہیں قتل کرنے سے نافذ ہوتا ہے تو وہ تیار ہیں لیکن دہشت گرد بشیر بلور کے بیٹے اور ان کے بھتیجے ہارون بلور کی جانب نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر ہونے والے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کے لئے پارٹی کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں بلایا گیا ہے جہاں وہ اپنی وصیت پیش کریں گے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ان کے خاندان کو کچھ ہوا تو ایف آئی آر صدر پاکستان، الیکشن کمیشن، آرمی چیف، چیف جسٹس اور ان لوگوں کے خلاف کٹوائیں گے جو صورتحال پر خاموش ہیں اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت نہیں کرتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |