قیدی نمبر 8 پاکستانی یا بھارتی تھائی عدالت فیصلہ نہ کر سکی

پاکستان اور بھارت قیدی کی حوالگی کے دعویدار، عدالت کا بھارت کے حوالے کرنے سے انکار


خبر ایجنسی May 04, 2018
قیدی نمبر 8 پاکستانی ہے، عدالت میں سلیم کا نکاح نامہ اور والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: تھائی لینڈ کی عدالت گزشتہ 2 سال سے بنکاک جیل کے قیدی نمبر 8 کے بارے میں طے نہیں کر سکی کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے یا بھارت سے؟ جب کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی اس قیدی کی حوالگی کے دعویدار ہیں۔

بھارتی ٹی وی نے بتایا کہ بھارتی پولیس کے مطابق بنکاک جیل میں قید بھارتی شہری داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور اسے مدثر حسین سید عرف منا زنگاڑا کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، اس نے 2000 میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت میں چھوٹا راجن پر حملہ کیا تھا جس میں چھوٹا راجن کا ساتھی روہیت ورما ہلاک ہو گیا تھا۔

زنگاڑا ممبئی کے علاقے جوگیشواری کا رہائشی ہے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں اس کیخلاف 70 سے زائد مقدمات درج ہیں، بھارت کے ان دعووں کے برعکس پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ بنکاک کی جیل کا قیدی نمبر 8 پاکستانی ہے اور اس کا نام محمد سلیم ہے، ثبوت کے طور پر تھائی لینڈ کی عدالت میں محمد سلیم کا پاکستانی پاسپورٹ، نکاح نامہ اور پاکستان میں اس کے والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے اسے بھارتی حکام کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں