نقیب قتل کیس مرکزی ملزم  راؤ انوار کا مستقبل کیا ہوگا

ملزم راؤ انوار کے موجودہ کیس کی نوعیت پر ملزم کے وکلاء سے بھی قانونی مشاورت حاصل کی گئی ہے۔

ملزم راؤ انوار کے موجودہ کیس کی نوعیت پر ملزم کے وکلاء سے بھی قانونی مشاورت حاصل کی گئی ہے۔فوٹو: فائل

نقیب اللہ قتل کیس گرفتار مرکزی ملزم راؤانوار کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے؟ ملزم راؤ انوار کو قانونی معاملات میں مدد فراہم کرنے والے بااثر سہولت کاروں نے ملزم راؤ انوار کے خلاف چلنے والے مقدمے کے قانونی اور سیاسی معاملات پر اپنے ذرائع سے مشاورت شروع کردی ہے۔


نمائندہ ایکسپریس کو نقیب اللہ قتل کیس سے جڑے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ مشاورت ملزم کی اپنی خواہش پرکی جارہی ہے جس کے تحت نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم پر پختون عمائدین جرگہ اور ورثاء کی جانب سے ممکنہ طور پر دباؤ اور اب تک پولیس کی جانب سے تفتیشی رپورٹ، عدالت میں جمع کرائے جانے والے چالان اور اس میں کیس کے تفتیشی افسران کے موقف کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے جب کہ ملزم راؤ انوار کے موجودہ کیس کی نوعیت پر ملزم کے وکلاء سے بھی قانونی مشاورت حاصل کی گئی ہے جس کا مقصد ملزم کے کیس کی صورتحال واضح کرنا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مشاورت کے نتیجے میں اس رائے کو اہیمت دی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے کیس کو جتنا قانونی نکات کے تحت طویل کیا جائے گا اتنا ہی ملزم راؤ انوار پرسے دباؤ کم ہو سکے گا اور اس دوران عدالت میں مقدمہ بھی چلتا رہے گا جس سے ملزم راؤ انوار کی ضمانت کے حوالے سے بھی راہ ہموار کی جاسکتی ہے اور میڈیکل کی بنیاد پر بھی نرمی کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔
Load Next Story