جرمنی بھی کیمیائی ہتھیاروں کا خواہش مند تھا
1960میں مغربی جرمنی نے امریکا سے درخواست کی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔
1960 کے عشرے میں سابقہ مغربی جرمن ریاست نے کیمیائی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش کی تھی جو ناکام رہی تھی۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات جرمن فوج اور امریکی حکومت کی ان خفیہ دستاویزات سے پتہ چلی ہے جن کا تجزیہ جرمن اخبار زود ڈوئچے سائٹنگ اور جرمنی نشریاتی اداروں این ڈی آر اور ڈبلیو ڈی آر کے صحافیوں نے کیا ہے۔
ان دستاویزات کے مطابق سابقہ مغربی جرمنی کی وزارت دفاع نے 1963 میں امریکی حکومت سے درخواست کی تھی کہ اسے کیمیائی ہتھیار مہیا کیے جائیں لیکن اس وقت امریکہ نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔
اس دور میں بین الاقوامی معاہدوں کی وجہ سے وفاقی جمہوریہ جرمنی کو کیمیائی ہتھیار تیار کرنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔