دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں 9 بھارتی شہر شامل

کان پور کا پہلا نمبر، فرید آباد، بنارس، گیہ، پٹنہ، دہلی، لکھن، آگرہ، مظفرپور کا فہرست میں


خبر ایجنسی May 04, 2018
فضائی آلودگی کی بڑی وجوہ آٹو موبائل، کچرے کو آگ لگانا، مشینوں کا بے تحاشہ استعمال ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

HYDERABAD: عالمی ادارہ صحت کی نئی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں انڈیا کے 9 شہر شامل ہیں۔

دنیا کے 108 ممالک کے 4 ہزار 300 شہروں اور قصبوں کی فضائی آلودگی کاجائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں انڈیا کے 9 شہر شامل ہیں۔ بھارتی شہر کان پور کا پہلا، فرید آباد کا دوسرا اور بنارس کا تیسرا نمبر ہے۔ دیگر آلودہ شہروں میں انڈیا کے ہی شہر گیہ (چوتھے)، پٹنہ (پانچویں)، دہلی(چھٹے)، لکھن (ساتویں)، آگرہ(آٹھویں)اور مظفر پور (نویں) نمبر پر ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9 انسان آلودہ فضا میں سانس لیے رہے ہیں جس سے سالانہ تقریباً 70 لاکھ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ آو کے مطابق آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ غریبوں کا ہے۔فضائی آلودگی کی وجہ بننے والے عوامل میں آٹوموبائل، کوڑا کرکٹ کو لگائے جانے والی آگ اور الیکٹرانک مشینوں کا بے تحاشہ استعمال شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں