سابق وزرائے اعظم اور وزرائے داخلہ کی تاحیات مراعات کا نوٹی فکیشن معطل

سابق وفاقی وزیر داخلہ عدالت کو بتائیں کہ ان کی زندگی کو کیا خطرات لاحق ہیں اور انہیں کیوں سیکیورٹی چاہیے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک April 17, 2013
بادی النظر میں خصوصی مراعات کا نوٹی فکیشن بغیر کسی قانون کے تحت جاری کیا گیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سابق وزرائےاعظم اور وزرائے داخلہ کو تاحیات مراعات اور سیکیورٹی دینے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سابق وزرائے اعظم اور وزرائے داخلہ کو ملنے والی تاحیات مراعات اور سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا کہ سابق حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کی وجہ سے سالانہ 29 کروڑ روپے اخراجات آئیں گے۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئین کے تحت عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، سابق وفاقی وزیر داخلہ عدالت کو بتائیں کہ ان کی زندگی کو کیا خطرات لاحق ہیں اور انہیں کیوں سیکیورٹی چاہیے. بعدازں عدالت نے سابق وزیراعظم اور وزرائے داخلہ کو تاحیات مراعات اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے قرار دیا کہ بادی النظر میں یہ نوٹی فکیشن بغیر کسی قانون کے تحت جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق حکومت کے آخری دنوں میں وزارت داخلہ کی جانب سے سابق وزرائے اعظم اور وزرائےداخلہ کو تاحیات مراعات اور سیکیورٹی کی فراہمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نوٹی فکیشن کے مطابق مراعات اور سیکیورٹی کے حق دار صرف جمہوری ادوار کے سابق وزرائے اعظم اور وزرائے داخلہ ہی ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |