چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار

چوہدری وجاہت کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے اثاثہ جات کی صحیح تفصیل نہیں بتائی۔


ویب ڈیسک April 17, 2013
چوہدری وجاہت حسین 2008 کے انتخابات میں این اے 104 سے کامیاب ہوکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 پر مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدرری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو نااہل قرار دے دیا ۔

لاہور ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں چوہدری وجاہت حسین کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض دائر کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے اثاثہ جات کی صحیح تفصیل نہیں بتائی، جس پر الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چوہدری وجاہت حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں انتخابات لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ چوہدری وجاہت حسین 2008 کے انتخابات میں این اے 104 سے کامیاب ہوکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بعد انہیں وفاقی وزیربھی بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |