شدید گرمی میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال

کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ شروع کر دی۔


Staff Reporter May 04, 2018
کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ شروع کر دی۔ فوٹو: فائل

شدید ترین گرمی میں ایک مرتبہ پھر کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کے صبر کو آزمانا شروع کردیا ہے.

گزشتہ روز صبح ہی سے شہر بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی تھی کہ کے الیکٹرک نے اپنے بجلی گھروں کو اپنی پوری استعداد سے استعمال نہیں کررہی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بن قاسم بجلی گھر کے ایک یونٹ میں خرابی کی وجہ سے کے الیکٹرک کو مزید 2 سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور طلب اور رسد کے فرق کو دور کرنے کیلیے کے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں 2 سے 3 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا ہے تاہم کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں کی جانے والی 3 سے 5 گھنٹے کیلیے بجلی کی فراہمی میں تعطل کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے جب کہ نام نہاد ہائی لاس ایریاز میں 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے کیلیے 4 مرتبہ بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ اربوں روپے سالانہ منافع کمانے والی بجلی کمپنی کو تمام تر سہولیات اور سستا ایندھن فراہم کرنے کے باوجود کراچی میں بجلی کا بحران ملک کی معیشت کے خلاف ایک سازش ہے، انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے میں عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |