مخدوم امین فہیم جلد آصف زرداری کو چھوڑ دیں گے شاہ محمود قریشی

دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کا واحد حل ملک کی خارجہ پالیسی کی تبدیلی ہے،شاہ محمود قریشی


INP April 17, 2013
آئندہ پارلیمنٹ میں ہم کامیاب ہوکر خارجہ پالیسی کی تبدیلی میں مرکزی کردارادا کریں گے، شاہ محمود قریشی. فوٹو فائل

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب شہیدوں کی جماعت کے بجائے چند مفاد پرست افراد کی پارٹی بن گئی ہے۔ ان ہی کی وجہ سے سینئر رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو چھوڑ دیا ہے اور اب مخدوم امین فہیم بھی آصف زرداری کو چھوڑ دیں گے۔

ضلع تھرپارکر کے علاقے ننگرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے تھرپارکر سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ غوثیہ جماعت کے مریدوں کے خواہش پر کیا ہے اور تھرپارکر کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اپنا ووٹ چوروں اور لیٹروں کے بجائے صحیح امیدوار کو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ارباب رحیم ان کے ساتھ بے وفائی کررہے ہیں چاہے وہ عمرکوٹ کی نشست پر ان کی حمایت نہ کریں لیکن وہ سابق وزیر اعلیٰ کے امیدواروں ارباب انور علی اور عبدالرزاق راہموں کی حمایت کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈرون حملے، دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کا واحد حل ملک کی خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنا ہے اور آئندہ پارلیمنٹ میں ہم کامیاب ہوکر خارجہ پالیسی کی تبدیلی میں مرکزی کردارادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں