کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار اب ’’گبر‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گے

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم 2002 میں بنی ایک تامل فلم ’’رامانا‘‘ کا ری میک ہے


ویب ڈیسک April 17, 2013
فلم’’گبر‘‘ میں اکشے کمار کی ہیروئن کون ہوگی ابھی اس کا فیصلہ کرنا باقی ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم ''گبر'' کے لئے اکشے کمار کو کاسٹ کیا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم 2002 میں بنی ایک تامل فلم ''رامانا'' کا ری میک ہے جس میں مرکزی کردار اکشے کمار ادا کررہے ہیں ، فلم کی کہانی کرپشن کے خلاف لڑی جانے والی جنگ پر ہے، فلم میں اکشے کمار کی ہیروئن کون ہوگی ابھی اس کا فیصلہ کرنا باقی ہے تاہم فلم میکرز کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کے لئے ایسی ہیروئن کا انتخاب کیا جائے گا جس کے ساتھ انہوں نے کبھی کام نہیں کیا اور یہ ایک انوکھی جوڑی ثابت ہو گی۔

فلم شعلے میں گبر کا کردار نبھانے والے امجد خان کو تو لوگ ابھی تک نہیں بھول پائے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ اکشے کمار گبر کے کردار میں شائقین کے دلوں پر اپنی دھاک بٹھا پاتے ہیں یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں