برطانوی پولیس نے سائیکل ریس کے دوران نہ مسکرانے پرہی ایک شخص کوگرفتار کرلیا
اہل خانہ کے مطابق انھیں 2010میں اعصابی بیماری تشخیص ہوئی تھی۔
LONDON:
برطانوی پولیس نے اولمپک روڈ سائیکلنگ ریس کے دوران نہ مسکرانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا، حکام کے مطابق ان کا چہرہ جذبات سے عاری اور وہ مقابلے سے لطف اندوز نہیں ہو رہے تھے، سابق فوجی اور مارشل آرٹ ٹرینر مارک وورسفولڈ کو حکام نے سائیکل ریس ایونٹ کے موقع پر28 جولائی کو حراست میں لیا تھا،
ان کی گرفتاری کی خبر اہلیہ نکولا کو اس وقت ہوئی جب وہ اپنی بیٹی کی9 ویں سالگرہ پر نہیں پہنچے، اس کے بعد گھروالوں نے پولیس سے رابطہ کیا،گرفتاری کے بعد پولیس نے 54 سالہ سابق فوجی کے فنگرپرنٹس، ڈی این اے اور فوٹو شوٹ لیے،
ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی کہ وہ گیمز سے لطف اندوزکیوں نہیں ہو رہے تھے، اہل خانہ کے مطابق انھیں 2010میں اعصابی بیماری تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے چہرہ جذبات سے عاری دکھائی دیتا ہے، معاملہ رفع ہونے پر انھیں گرفتار کرنے والے پولیس افسر نے ان سے معذرت کرلی۔