شہرقائد میں آج پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا

کل سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 04, 2018
محکمہ صحت نے بھی ہیٹ ویوکا ریڈ الرٹ جاری کرکے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔ فوٹو : فائل

شہرقائد میں جاری شدید گرمی کی لہرآج بھی برقرار ہے جب کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی بند ہیں جس کے باعث شدید گرمی کی لہر بر قرار ہے جب کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ محکمہ صحت نے گزشتہ روز ہیٹ ویوکا ریڈ الرٹ جاری کرکے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، مختلف علاقوں دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا جب کہ مستشنیٰ علاقوں میں بھی 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے.

اس خبر کو بھی پڑھیں : شدید گرمی میں کیا کھائیں اورکن چیزوں سے بچیں

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے گرمی کی شدت میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی جس کے بعد شہرکا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی شہرقائد میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔ اس سے قبل پہلی مرتبہ 2015 میں ہیٹ ویو نے کراچی کوگھیرا تھا جب بحیرہ عرب کے گہرے سمندروں میں بھارتی علاقے رن آف کچھ کے نیچے ہوا کےکم دباؤ کے باعث سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بند ہوگئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |