ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں عمران خان بری

2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران عمران خان پر 4 مقدمات درج کیے گئے تھے

انسداد دہشت گری عدالت نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔ فوٹو:فائل

ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انسداد دہشت گری کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند کی سربراہی میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چئیرمین تحریک انصاف عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو بری کردیا۔


انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 25 اپریل کو سنایا جائے گا تاہم گزشتہ سماعت پر عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2014 میں اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں پر ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس، پی ٹی وی اور پارلیمان حملہ کیس سمیت 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
Load Next Story