نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خراب

بیگج بیلٹ کی خرابی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے


ویب ڈیسک May 04, 2018
بیگج بیلٹ کی خرابی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: چند روز قبل افتتاح کیے گئے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ دوسرے روز بھی خرابی کا شکار۔

گزشتہ روز نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو باضابطہ طور پر آپریشنل کیا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد ائیرپورٹ کا بیگج بیلٹ خراب ہوگیا اور ایک دن گزرنے کے بعد بھی خرابی دور نہ کی جاسکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ باضابطہ طور پر آپریشنل

بیگج سسٹم کی خرابی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، مسافر سامان تاخیر سے ملنے پر پریشان ہورہے ہیں اور کچھ سامان ملنے کی خواہش لیے سیکورٹی حصار توڑ کر ایپرن تک پہنچ گئے جب کہ کچھ مسافر تاخیر برداشت نہ کرسکے اور بیگج بیلٹ کے اوپر چڑھ گئے۔

ائیرپورٹ پر سیکورٹی کی ذمہ دار اے ایس ایف کو مسافروں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی سامنا کرنا پڑا جب کہ ائیرپورٹ پر سامان کے لیے مسافر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں