شوہر کے حوالے سے میڈیا کی خبروں کو سنجیدہ لیا تو پاگل ہوجاؤں گی کلکی کوئچلن

فلم ’’ایک تھی ڈائن‘‘ کی پروموشن تقریب میں حصہ نہ لینے کی وجہ ہما قریشی نہیں بلکہ میری فلمی مصروفیات تھیں، کلکی کوئچلن


IANS April 17, 2013
فلم ’’ایک تھی ڈائن‘‘ کی پروموشن تقریب میں حصہ نہ لینے کی وجہ ادکارہ ہما قریشی نہیں بلکہ میری دیگرفلمی مصروفیات تھیں، کلکی کوئچلن فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ادکارہ کلکی کوئچلن کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرتی خبروں کو سنجیدہ لیا تو وہ پاگل ہو جائیں گی۔

کلکی نے عمران ہاشمی کے ساتھ آنے والی اپنی نئی فلم ''ایک تھی ڈائن'' کی پروموشن تقریب میں حصہ نہ لینے کی وجہ فلم میں موجود دوسری ادکارہ ہما قریشی سے اپنے ذاتی تنازعات کو قرار دیئے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا، کچھ دنوں سے ہما قریشی کی کلکی کے شوہر انوراگ کشیپ جو کہ ایک فلم ساز ہیں کے ساتھ محبت کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور کلکی کے فلم کے پروموشن میں حصہ نہ لینے کی وجہ بھی یہی بتائی جا رہی ہے۔

ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کلکی کا کہنا تھا کہ فلم کی پروموشن تقریب میں حصہ نہ لے پانا ان کی دوسری فلم کی شوٹنگ میں مصروفیت تھی، ان کا کہنا تھا کہ اپنی مصروفیت کے باوجود انہوں نے فلم کی پروموشن تقاریب میں لگاتار 12 دن تک شرکت کی۔

فلم ساز انوراگ کشيپ نے کلکی کو بالی ووڈ میں اپنی فلم''دیو ڈی'' میں کاسٹ کیا تھا جس کی شوٹنگ کے دوران ہی ان کے درمیان محبت کا رشتہ قائم ہوگیا اور 2011 میں دونوں نے شادی کر لی تھی۔ کلکی نے کہا کہ وہ اور انوراگ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن ان دنوں کام کی مصروفیات کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ وقت نہیں گزار پارہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں