2013 میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں انتخابات کروائے خورشید شاہ
عمران خان خود ہی عندیہ دے رہے ہیں کہ کوئی آزاد گروپ آئے گا اور وہ اس کی مدد سے حکومت بنائیں گے، خورشید شاہ
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو قومی اداروں کے لئے ٹھیک نہیں ہو گا اور یہ ملک کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بقول 2018 کے الیکشن خلائی مخلوق کروا رہی ہے ہم کہتے ہیں کہ 2013 میں خلائی مخلوق نے آر اوز کی شکل میں انتخابات کروائے، اگر کوئی چاہتا ہے کہ دھاندلی کر کے کسی کو جتوا دے تو بہت خطرناک ہو گا، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو قومی اداروں کے لئے ٹھیک نہیں ہو گا اور یہ ملک کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان خود ہی عندیہ دے رہے ہیں کہ کوئی آزاد گروپ آئے گا اور وہ آزاد گروپ کی مدد سے حکومت بنائیں گے، عمران خان بادشاہ آدمی ہیں انہویں نے خود اپنا راز بتا دیا اور پورس کے ہاتھی کی طرح خود کو ہی لتاڑ لیا، لگتا ہے انہوں نے آزاد گروپ کو وزارتیں دینے سے ملک کمزور ہونے کی بات بے دھیانی میں کر دی۔ پرویز مشرف نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان نے 100 سیٹیں مانگیں، بھائی اگر مانگنا ہے تو عوام سے مانگو۔ اسی لئے کہتے ہیں بیوقوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہے۔