سوشل میڈیا کسی کو راتوں رات سپر اسٹار اور ہیرو کو زیرو بنا دیتا ہے ریجا علی

سوشل میڈیاپر موجود دلچسپ کہانیاں تصاویراور وڈیوزکو فلموں کا حصہ بنانے سے عوام کی فلم دلچسپی بڑھے گی، اداکارہ


Qaiser Iftikhar May 05, 2018
فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہورہا ہے یہاں جتنے زیادہ سے زیادہ تجربے کیے جائینگے اس کا فائدہ ہی ہوگا، ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

CAIRO: اداکارہ وماڈل ریجا علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے ''زیرو'' بنا دیتا ہے۔ ۔

''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے ریجا علی نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان فلم میکرز کوبھی اب سوشل میڈیا کی اہمیت کوسمجھنا چاہیے۔ یہ ایک ایسا میڈیم بن چکا ہے جوکسی عام سے شخص کوراتوںرات سپراسٹار اور کسی معروف شخصیت کوہیرو سے ''زیرو'' بنا دیتا ہے۔ ایسے میں بہت سی دلچسپ کہانیاں، فوٹیج اورواقعات بھی ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگرہمارے نوجوان فلم میکرز اپنی ذہانت کے ساتھ ان واقعات کواپنی فلموں کاحصہ بنائیں تو یقینا اس سے عوام کی دلچسپی بڑھے گی۔ اس وقت فارمولا ٹائپ کی فلموں کی نہیں بلکہ منفرد اوردلچسپ فلموں کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہورہا ہے اوریہاں جتنے بھی زیادہ سے زیادہ تجربے کیے جائیں گے، اس کا فائدہ ہی ہو گا۔

ریجا علی نے کہا کہ ایک ہی طرح کی کہانیاں ، موضوعات اب فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ نہیں کر سکتے۔ ہمارے فلم میکرز کو بھی کچھ نیا انداز متعارف کروانا ہوگا وگرنہ فارمولا فلموں کے ذریعہ ترقی اور بحالی کے خواب دیکھنا درست نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں