شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری بے حال

کے الیکٹرک نے گیس کے بعد فنی خرابی کو جواز بنا کر طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی6سے8گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جانے لگی۔ فوٹو : فائل

LONDON:
شہری گرمی سے بلبلا رہے ہیں رہی سہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کردی کے الیکٹرک نے گیس کے بعد فنی خر ابی کو جو از بنا کر کراچی میں طویل لو ڈشیڈنگ شروع کرکے شہریوں کے دن کا چین اور رات کی نیند غارت کر دی ہے۔

کراچی ان دنو ں شدید گر می کی لپیٹ میں ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گر یڈ سے تجاوز کرگیاہے شدیدگرمی میں کے الیکٹرک نے شہریوں زندگی اجیرن کررکھی ہے گیس کے بعد کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو جواز بنا کرشہر میں طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی شہر کے تمام علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی6سے 8گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔

کورنگی،لانڈھی، احسن آباد، گلشن معمار، شاہ فیصل کالونی، ملیر، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن سمیت کئی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں ڈیفنس،کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایر یا سمیت کئی علاقوں میں 4سے8گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جارہی ہے۔


کے الیکٹرک گزشتہ ایک ماہ سے گیس کی کمی کو جو از بنا کر کراچی میں12سے14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کررہی تھی تاہم وزیر اعظم کی مداخلت کے بعد گیس کی سپلائی میں اضافے کے بعد شہر میں بجلی کی فراہمی معمول پرآ گئی تھی، اب جیسے ہی کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آیا تو بجلی کی طلب میں اضافہ ہوگیا جسے کے الیکٹرک انتظامیہ قابو کرنے میں ناکام ہوگئی اور خمیازہ شہری بھگت رہے ہیں، شہر ی بغیر بجلی کے گر می میں بلبلا رہے ہیں مختلف علاقوں میں پوری پو ری رات بجلی کی فراہمی معطل رہنے کی بھی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سستی بجلی پر انحصار کررہی ہے اور فرنس آئل سے بجلی نہیں پیدا کی جا رہی ہے،شہر یو ں کا کہنا ہے کہ لگتا یہ ہے کہ کے الیکٹرک سے ملک میں کوئی باز پرس کر نے والا نہیں، شہریو ں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر فوری ازخود نوٹس لیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ میں فنی خرابی کی وجہ سے200میگاواٹ کا اضافی شاٹ فال ہوا، اس فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں ایک سے3گھنٹے کاعارضی اضافہ کیاگیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کی مرمت کا کام جا ری ہے جلد ہی خرابی کو دور کردیا جائے گا۔
Load Next Story