ہزاروں فلسطینیوں کے اسرائیل مخالف مظاہرے فائرنگ سے 350 زخمی

مظاہرین نے زمین پر صیہونی قبضے کے خلاف مسلسل چھٹے جمعے غزہ سرحد پر احتجاج کیا، فلسطینیوں نے شدید پتھرائو کیا۔


News Agencies May 05, 2018
مظاہرین نے زمین پر صیہونی قبضے کے خلاف مسلسل چھٹے جمعے غزہ سرحد پر احتجاج کیا، فلسطینیوں نے شدید پتھرائو کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ہزاروں فلسطینی شہریوں نے غزہ سرحد پر اسرائیلی قبضے کیخلاف مظاہرے کیے جب کہ اس دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے350 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہزاروں فلسطینی شہریوں نے غزہ سرحد پر مسلسل چھٹے جمعے بھی اسرائیلی قبضے کیخلاف مظاہرے کیے جب کہ اسرائیلی فورسز نے سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور فائرنگ کی جس سے350 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

غزہ پٹی میں 2 تہائی سے زائد فلسطینی مہاجر ہیں، جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے اب تک 50 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں، 350 زخمیوں میں سے 69 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر متعدد کی حالت نازک ہے۔

مظاہرین نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھرائو کیا اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے، نوجوانوں نے کہا کہ شہادت تک اسرائیل کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، فلسطینی مظاہرین نے ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا جس سے سیاہ دھواں آسمان کی طرف اٹھنے لگا، اسرائیلی سرحد کی طرف مظاہرے کیلیے جانے والے فلسطینیوں پر صہیونی فورسز نے شدید آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی، اسرائیلی سرحد پر 5 مقامات پر ہزاروں فلسطینیوں نے اپنی زمین پر قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |