طالبان نے افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع کوہستان پر قبضہ کر لیا

جنگجوئوں کا ضلع تیشکان میں بھی کئی چیک پوسٹوں پر حملہ، سیکیورٹی فورسز نے کوہستان کے قریبی علاقے میں پوزیشن سنبھال لی۔

طالبان کی چڑھائی کے بعد مقامی اور قومی پولیس کے پیچھے ہٹنے کی بنیادی وجہ اضافی کمک کا نہ پہنچنا تھا، ترجمان صوبائی افغان پولیس۔ فوٹو: رائٹرز

افغان صوبہ بدخشاں کے ضلع کوہستان پر طالبان نے قبضہ کر لیا، جھڑپوں میں 15 اہلکار اور متعد طالبان جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی افغان پولیس کے ترجمان ثنا اللہ روحانی کے مطابق کوہستان کے مرکزی حصے پر قبضے کی جنگ میں مقامی پولیس کے اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ کوہستان کا ضلع صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کے شمال میں واقع ہے، اس کے وسطی حصے پر طالبان نے قبضہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کیا۔ ترجمان


نے یہ بھی بتایا کہ طالبان کی چڑھائی کے بعد مقامی اور قومی پولیس کے پیچھے ہٹنے کی بنیادی وجہ اضافی کمک کا نہ پہنچنا تھا اور اب انھوں نے قریبی علاقے میں پوزیشن سنبھال لی ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے15 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ دیگر 14 اہلکاروں کو زخمی کرنے کادعویٰ کیا ہے، ترجمان کے مطابق کامیاب عسکری کارروائی میں متعدد طالبان جاں بحق ہوئے ہیں۔

مجاہد نے یہ بھی ٹویٹ کیا کہ اس پیش قدمی کے دوران مقامی و قومی پولیس کا بھاری اسلحہ اور ہتھیار بھی جنگجوئوں کے ہاتھ آیا، طالبان نے جاری موسم گرما میں عسکری کارروائیوں میں اضافہ کر رکھا ہے، ضلع کوہستان کے علاوہ بدخشاں کے مرکزی شہر فیض آباد کے جنوب میں واقع ایک ضلع تیشکان میں بھی طالبان جنگجوؤں نے پولیس کی کئی سیکیورٹی چوکیوں کو تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ ضلع کوہستان پر قبضہ طالبان کیلیے بڑی کامیابی ہو سکتی ہے۔
Load Next Story