سعودی عرب کی مدد کے لیے یمنی سرحد پر امریکی کمانڈوز تعینات ہیں رپورٹ

اخبار نے یہ رپورٹ امریکی ذرائع اور یورپی سفارت کاروں کی معلومات پر جاری کی ہے۔


APP May 05, 2018
اخبار نے یہ رپورٹ امریکی ذرائع اور یورپی سفارت کاروں کی معلومات پر جاری کی ہے۔ فوٹو: رائٹرز

امریکی روزنامے '' نیویارک ٹائمز'' کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں۔

کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد پر امریکی کمانڈوز متعین ہیں جن کا بنیادی کام یمن کے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی فضا میں نشاندہی اور تباہ کرنا ہے۔ اخبار نے یہ رپورٹ امریکی ذرائع اور یورپی سفارت کاروں کی معلومات پر جاری کی ہے۔

پینٹاگان کے ترجمان میجر ایڈریان نے کہا ہے کہ امریکا جنگی مشن میں شامل ہوئے بغیر معلومات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور اس کا مقصد سعودی عرب کی سرحد کو محفوظ بنانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں