انتخابات میں بدنامی خان کیساتھ سونامی خان کو بھی چھٹی کا دودھ یاد دلا دینگے چوہدری نثار

مسلم لگ (ن) نے پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایااور کیفر کردارتک بھی مسلم لیگ(ن) ہی پہنچائے گی،چوہدری نثار

صدر آصف زرداری اور ان کی جماعت کی حکومت نے 5 سال میں عوام کی زندگی اجیرن بنادی، چوہدری نثار فوٹو : فائل

لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں کہ انتخابات میں بدنامی خان کے ساتھ سونامی خان کو بھی چھٹی کا دودھ یاد دلا دیں گے۔

ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایااور کیفر کردارتک بھی مسلم لیگ(ن) ہی پہنچائے گی، انتخابات میں ہمارا مقابلہ پرویز مشرف کو 10بار وردی میں منتخب کرانے والوں کے ساتھ ہے۔


چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری اور ان کی جماعت کی حکومت نے 5 سال میں عوام کی زندگی اجیرن بنادی، انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرکے بدنامی خان کے ساتھ سونامی خان کو بھی چھٹی کا دودھ یاد دلا دے گی۔
Load Next Story