بنگلور میں بی جے پی کے دفتر کے قریب بم دھماکا 16 افراد زخمی

ریاست میں ہونے والے اسمبلی کے انتخابات کی وجہ سے بی جے پی کے دفتر میں کاغذات نامزدی جمع کرانے کیلئے کافی لوگ جمع تھے۔


ویب ڈیسک April 17, 2013
زخمیوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

لاہور: بی جے پی کے دفتر کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے 11 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں 5 مئی کو ہونے والے اسمبلی کے انتخابات کی وجہ سے بی جے پی کے دفتر میں کافی گہما گہمی تھی اور امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اسی کا دہشت گردوں نے فائدہ اٹھایا تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکاروں سمیت 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں