امریکی سینیٹر کے بعد صدر باراک اوباما کو لکھے گئے خط سے بھی مشکوک مواد برآمد

مشکوک مواد کے ساتھ بھیجے والے خط کو وائٹ ہاؤس کے باہر اسکریننگ کے دوران روک لیا گیا، امریکی خفیہ ادارہ

خط کی تفتیش کی ذمہ داری باراک اوباما کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے اور ایف بی آئی کے لئے کام کرنے والے والی ایجنسی کو دی گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KHANEWAL:
امریکی سینیٹر راجر ویکر کے بعد صدر باراک اوباما کو لکھے جانے والے خط سے بھی مشکوک برآمد کیا گیا ہے۔

امریکی خفیہ ادارے کے مطابق مشکوک مواد کے ساتھ بھیجے والے خط کو وائٹ ہاؤس کے باہر اسکریننگ کے دوران روک لیا گیا جبکہ اس کی تفتیش کی ذمہ داری باراک اوباما کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے اور ایف بی آئی کے لئے کام کرنے والے والی ایجنسی کو دی گئی ہے۔


اس سے قبل ری پبلیکن سینیٹر راجر ویکر کو بھیجے جانے والے خط سے بھی زہریلا مواد برآمد کیا گیا تھا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری جینٹ نیپو لیٹانو نے ارکان سینیٹ کو اپنی بریفنگ میں کہا تھا کہ امریکی تحقیقاتی ادارے زہریلے مواد کی برآمدگی اور بوسٹن دھماکوں کی تفتیش کررہے ہیں تاہم تحقیقات کے مکمل ہونے تک انہیں ایک دوسرے کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ 2001 میں وائٹ ہاؤس اور دیگر اہم اداروں کو ملنے والے لفافوں میں اینتھریکس پاؤڈر ملنے کے بعد امریکی حکام کے لئے آنے والی ڈاک کی مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے جس کے بعد وہ مراسلے متعلقہ حکام تک بھیجے جاتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story