الیکشن ٹربیونل نے شیخ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے

اس سے قبل ریٹرننگ افسر نے شیخ وقاص کے کاغذات اے لیول کی جعلی ڈگری رکھنے کی بنا پر مسترد کر دیئے تھے۔


ویب ڈیسک April 17, 2013
حلقہ این اے 89 میں شیخ وقاص کا مقابلہ اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی سے ہوگا۔ فوٹو فائل

الیکشن ٹربیونل نے جھنگ چار کے حلقہ این اے 89 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں۔


اس سے قبل ریٹرننگ افسر نے شیخ وقاص کے کاغذات اے لیول کی جعلی ڈگری رکھنے کی بنا پر مسترد کر دیئے تھے جس کے خلاف انہوں نے درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کے بعد الیکشن ٹربیونل کے بینچ کے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔


واضح رہے کہ حلقہ این اے 89 میں شیخ وقاص کا مقابلہ اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی سے ہوگا جبکہ 2008 کے عام انتخابات میں بھی انہوں نے محمد احمد لدھیانوی کے خلاف اس حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں