گوجرانوالہ جائیداد کے لالچ میں لے پالک بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کردیا
پولیس نے مقتولہ کے لے پالک بیٹے عدیل کو گرفتار کر لیا
لے پالک بیٹے کی فائرنگ سے خاتون اپنی دو جواں سال بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔
کامونکی کے گاؤں گھنیا میں فائرنگ سے خاتون دو جواں سال بیٹیوں سمیت ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک گھر میں پیش آیا، مقتولہ رضیہ دو بیٹیوں اور لے پالک بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
پولیس نے مقتولہ کے لے پالک بیٹے عدیل کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق عدیل نے زمین کے لالچ میں ماں اور بہنوں کو قتل کیا۔ رضیہ کا شوھر وفات پا چکا ہے اور اس کی کوئی نرینہ اولاد نہیں تھی۔ رضیہ نے اپنے رشتہ داروں سے عدیل کو گود لے کر اس کی پرورش کی تھی۔