ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں ثانیہ مرزا

ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ثانیہ مرزا


ویب ڈیسک May 05, 2018
ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی، ثانیہ مرزا: فوٹو: فائل

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ اسٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہوجب کہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے جب کہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

اس سے قبل گزشتہ ماہ ثانیہ مرزا کی جانب سے ٹوئٹرپردلچسپ میں "ننھے مہمان" کی آمد کی خوشخبری سنائی گئی تھی جب کہ شعیب ملک نے تصویرجاری کرتے ہوئے #BabyMirzaMalik کا ہیش ٹیگ استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں