ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں ثانیہ مرزا

ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ثانیہ مرزا

ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی، ثانیہ مرزا: فوٹو: فائل

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ ماں بننے سے ٹینس کیرئرمتاثرنہیں ہوگا، ماں بننے کے بعد کھیل چھوڑدینے والوں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے دوران وزن کا بڑھنا فطری ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے آپ اسٹارہوں یا نہ ہوں، ہرماں چاہتی ہے کہ اس کا بچہ صحت مند ہوجب کہ ماں بننے کے بعد وزن کم کرلوں گی۔

ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث چھ ماہ سے ٹینس کھیل نہیں سکی، تکلیف بالکل ٹھیک نہیں ہوئی پرکافی بہترہے جب کہ اولمپکس 2020 پرنظریں ہیں جس کے لیے ابھی کافی وقت ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع



واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
Load Next Story