میڈیا میں کردار کشی کے ڈر سے نگراں وزیراعظم کا نام نہیں دے رہا خورشید شاہ

ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیوں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے، خورشید شاہ


ویب ڈیسک May 05, 2018
مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں گا، خورشید شاہ : فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا نام اس لیے نہیں دے رہا کہ میڈیا اس کی دھجیاں نہ اڑا دے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک ذہن میں نگراں وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی مشاورت کی، چاہتا ہوں کہ وزیراعظم اور اپوزیشن کا اس حوالے سے جو کردار ہے وہ ادا ہو اور مشاورت کے بعد قوم کے اعتماد پر پوار اترنے والے شخص کا نام دوں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں 31 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان کرنا ہے تاہم ابھی تک میڈیا کے ڈر سے کوئی نام نہیں دے رہے یہ نہ ہو کہ میڈیا اس کی دھجیاں ہی اڑا دے، ماضی میں بھی جو نام دیا اچانک ہی دیا کیوں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ تاہم جو بھی نام دیں گے مشاورت کے بعد دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں