کوئٹہ میں کوئلے کی 3 کانیں بیٹھنے سے 23 مزدور جاں بحق

کان میں پھنسے بقیہ مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو اہل کاروں کا آپریشن جاری ہے

کان میں پھنسے بقیہ مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو اہل کاروں کا آپریشن جاری ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

بلوچستان میں دومخلتف واقعات میں 23کان کن دم توڑ گئےجاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور شانگلہ سے ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ سے 90کلو میٹر دور مارواڑ کے علاقے میں کوئلےکی دو کانوں میں میتھین گیس بھر نے سے دھماکا ہوا اور کانیں بیٹھ گئیں، جب کہ دوسرے واقعےمیں کوئٹہ سے 45کلومیٹر دورمارگٹ کے علاقے میں پی ایم ڈی سی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: کوئلے کی کان میں دھماکا،6 مزدور جاں بحق

کمشنر کوئٹہ جاوید انور شاہوانی کے مطابق حادثے کے وقت درجنوں مزدور کوئلے کی کان میں کام کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں جب کہ چیف انسپکٹر مائز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ کانوں میں پھنسنے والے مزدوروں کی تعداد 30 ہے جس میں سے 23 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔
Load Next Story