ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی شہریوں کی جاسوسی میں اضافہ

امریکا میں گزشتہ برس 53 کروڑ فون کالز ریکارڈ کی گئیں


ویب ڈیسک May 05, 2018
امریکا میں گزشتہ برس 53 کروڑ فون کالز ریکارڈ کی گئیں ۔ فوٹو : فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شہریوں کی جاسوسی میں اضافہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال امریکی حکام نے شہریوں کی جاسوسی میں کمی کی بجائے اضافہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت کے پہلے سال امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے 53 کروڑ سے زائد افراد کے فون ریکارڈ حاصل کیے۔ 2016ء کے مقابلے میں نجی کال ریکارڈ کرنے میں تقریباً 4 گنا اضافہ ہوا۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق 2016 میں ایجنسی کی جانب سے 15 کروڑ 10 لاکھ امریکیوں کا فون ریکارڈ حاصل کیا گیا تھا جبکہ 2017 میں 53 کروڑ فون کالز ریکارڈ کی گئیں تاہم رپورٹ میں فون ریکارڈ میں اضافے کی وجوہات بیان نہیں کی گئی ہیں۔ 2015ء میں کانگریس نے فون ریکارڈ تک رسائی محدود کرنے کا قانون پاس کیا تھا۔

واضح رہے امریکا میں آزادی اظہار رائے اور شہریوں کی پرائیویسی سے متعلق سخت قوانین موجود ہیں تاہم قانون ساز ادارے کانگریس نے شہریوں کے کال ریکارڈ کرنے کی محدود اجازت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں