پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کا الیکشن لڑنے کا اعلان

خواجہ سرا نایاب علی این اے 141 اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔


ویب ڈیسک May 05, 2018
خواجہ سرانایاب علی اوکاڑہ سے الیکشن لڑیں گی،فوٹو:ایکسپریس

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق نایاب علی نامی خواجہ سرا 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کے حلقہ این اے 141 اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

نایاب علی اپنی کمیونٹی اور اہلِ محلہ کے ساتھ مل کر الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے وہ اس نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں، انہوں نے عزم کیا ہے کہ وہ الیکشن جیت کرقوم و ملک کی ترقی اور اپنے علاقے کی خوشحالی کے لیے کام کریں گی اور عوام کی بھرپور خدمت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلا اسکول قائم کرنے کی تیاریاں مکمل

ایکسپریس ٹریبون سے بات کرتے ہوئے نایاب علی نے بتایا ہے کہ وہ تیزاب گردی کا شکار ہوچکی ہیں تاہم اب مثبت سوچ کے ساتھ نئے جذبے اور امیدیں لے کر انتخابی میدان میں اتری ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گرو کی معاونت اور کمیونٹی کے تعاون سے گلی گلی انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی الیکشن مہم چلائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |