خلائی مخلوق خلا میں رہے اور زمینی مخلوق کو کام کرنے دے توبہتر ہے سراج الحق

سیاستدان سیاست میں خلائی مخلوق کی مداخلت روکنے کے لئے متحد ہو جائیں، شاہ اویس نورانی


آصف محمود May 05, 2018
سیاستدان سیاست میں خلائی مخلوق کی مداخلت روکنے کے لئے متحد ہو جائیں، شاہ اویس نورانی

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا بیانیہ ایک ہوگیا ہے جب کہ خلائی مخلوق خلامیں رہے اورزمینی مخلوق کوزمین پرکام کرنے دے توبہتر ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نے کہا جماعت اسلامی بروقت انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، کسی خاص پارٹی کی طرف سے انتخابات کے انعقادمیں تاخیرکی باتیں شکوک وشبہات کوجنم دے رہی ہیں، (ن) لیگ 2018 کے انتخابات بارے خدشات کا اظہارکررہی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا موبائل کمپنیزکے خلاف نوٹس لینے پر وہ چیف جسٹس کوسپورٹ کریں گے، ٹیکس براہ راست ہونے چاہیے، موبائل کارڈ پر40 روپے ٹیکس ظلم ہے۔

دوسری جانب جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ سیاستدان سیاست میں خلائی مخلوق کی مداخلت روکنے کے لئے متحد ہو جائیں ۔ سیاست و جمہوریت کو درپیش خطرات کے سد باب کے لئے نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، الیکشن میں عوام کی طاقت خلائی مخلوق کی ساری منصوبہ بندیاں بہا لے جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں