تحریک انصاف نے رانا ثناء اللہ کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
نوٹس رانا ثنا اللہ کی جانب سے لاہور جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کے لیے ہتک آمیز الفاظ استعمال پر بھیجا گیا ہے
تحریک انصاف نے خواتین سے متعلق تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو 50 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے خواتین کے خلاف نازبیا بیانات دے کر نہ صرف ان کی بلکہ 52 فیصد پاکستانی خواتین کی تضحیک کی۔
قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ 7 روز میں اپنے بیان پر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناءاللہ کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، شہباز شریف
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے عظمیٰ کاردار کو رانا ثنا اللہ کے خلاف بھرپور قانونی جنگ لڑنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق رانا ثناء اللہ نے نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس پر مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے معافی مانگی تھی جب کہ رانا ثناء اللہ نے بیان واپس لیا تھا تاہم انہوں نے معافی نہیں مانگی تھی۔