قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی معاہدے میں توسیع سے معذرت
کچھ خاندانی مصروفیات کی وجہ سے دورہ انگلینڈ کے بعد ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا، اسٹیو رکسن
قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے معاہدے میں توسیع سے معذرت کرلی۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن جون کے بعد قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے خاندانی مصروفیات کے باعث معاہدے میں توسیع سے معذرت کرلی ہے جب کہ اسٹیو رکسن 2016 سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ روانگی سے قبل آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے پاکستان کرکٹر بورڈ کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی کہ کچھ خاندانی مصروفیات کی وجہ سے دورہ انگلینڈ کے بعد ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتے، اس لیے دوسرا کوچ تلاش کر لیا جائے۔
واضح رہے کہ قبل ازین قومی ٹیم کے فزیو شان ہیز بھی ساتھ چھوڑ گئے تھے۔