سعودی عرب شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلیے 35 ارب ڈالر کا منصوبہ شروع
130 ارب ریال کی یہ رقم 2020ء تک شہریوں کے انفرادی اور اجتماعی لائف اسٹائل کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی
KARACHI:
سعودی حکومت اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے 34 ارب 60 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی اور اس منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ادارے کونسل آف اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ افیئرز (سی ای ڈی اے) کا یہ پروگرام سعودی منصوبے ویژن 2030ء کا حصہ ہے، سعودی حکومت اس منصوبے کی منظوری دے چکی ہے جس کے تحت 130 ارب ریال کی یہ رقم 2020ء تک شہریوں کے انفرادی اور اجتماعی لائف اسٹائل کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔
اس ضمن میں کلچرل، انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس اور دیگر شعبہ جات میں یہ رقم خرچ کی جائے گی جس سے نہ صرف شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا بلکہ سرمایہ کاری اور شہریوں کے روزگار میں اضافہ ہوگا۔ اس عمل کا بنیادی مقصد ریاست میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ ریاست کی عالمی اقتصادی درجہ بندی مزید بہتر ہوسکے۔
معیار زندگی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کی کل لاگت کا تخمینہ 130 ارب ریال لگایا گیا ہے۔ اس میں سے ساڑھے 74 ارب ریال کی براہ راست سرمایہ کاری کی جائے گی اس 74 ارب ریال میں حکومت کا حصہ 50 ارب ریال ہوگا جب کہ نجی سیکٹر کے لیے 23.5 ارب ریال کی سرمایہ کاری کے مواقع دستیاب ہوں گے۔