نومسلم بھارتی خاتون کے حوالے سے بھارتی کمیٹی کی تحقیقات مکمل
خاتون کے قبول اسلام اور شادی کے معاملے کو لے کر شرومنی کمیٹی نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی
پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کے حوالے سے بھارت کی شرومنی کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔
بھارتی خاتون کرن بالا 12 اپریل کو بھارتی سکھ یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں اور یہاں ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کرکے اسلام قبول کرلیا تھا۔ نومسلم خاتون نے اپنا نام کرن بالا سے تبدیل کرکے آمنہ رکھ لیا ہے اورپاکستان میں شہریت کے لیے درخواست دے رکھی ہے، یہ خاتون بھارت کی شرومنی کمیٹی کی طرف سے بھیجے گئے جتھے میں شامل تھیں۔
خاتون کے قبول اسلام اور پاکستانی نوجوان سے شادی کے معاملے کو لے کر شرومنی کمیٹی نے بھگونت سنگھ سیالکا کی سربراہی میں 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی۔ کمیٹی نے ہفتے کے روز یاتریوں سے درخواستیں جمع کرنے والے مینیجر کا بیان قلم بند کیا جس نے بتایا کہ کرن بالا کا نام شامل کرنے کی ہدایت سابق وزیر وکرم سنگھ مجیٹھا نے کی تھی۔ وکرم سنگھ مجیٹھا بھارتی پنجاب کے سابق ڈپٹی وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل کے سالے اورمرکزی وزیر خوراک سمرت سنگھ بادل کے بھائی ہیں۔
وکرم سنگھ مجیٹھا پر منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کے بھی الزامات ہیں، شرومنی کمیٹی نے مینیجر کے بیانات قلم بند کرکے رپورٹ شرومنی کمیٹی کوجمع کروادی ہے بلکہ اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
شرومنی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی وزیر کی سفارش پر کسی یاتری کا نام پاکستان بھیجے جانے والے جتھے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔